دنیا
Time 06 دسمبر ، 2018

ایران میں خود کش دھماکا، پولیس افسران سمیت تین افراد ہلاک

بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو: رائٹرز

ایران کے ساحلی شہر چاہ بہار میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب کار خود کش دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے گورنر سیستان کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی نے پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

گورنر نے بتایا کہ پولیس نے حملہ آور کو روکنے کے لیے ڈرائیور پر فائرنگ کی تو اس نے گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے میں صرف دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ تیسرا ہلاک ہونے والا شخص حملہ آور تھا۔

خود کش کار بم دھماکے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایران کے ساحلی شہر چاہ بہار پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :