انسٹاگرام کی فیڈ سروس متاثر، صارفین کی شکایت پر کمپنی کی وضاحت

گزشتہ دو دنوں سے صارفین کو انسٹاگرام میں ہوم فیڈ استعمال کرتے وقت مشکل کا سامنا ہے—۔فوٹو فائل

اگر آپ کو بھی موبائل فون پر انسٹاگرام ایپ کی ہوم فیڈ اسکرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کے فون میں مسئلہ ہے بلکہ اس کا سبب ایپ میں درپیش تکنیکی خرابی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ میں صارفین کو ہوم فیڈ استعمال کرتے وقت مشکل کا سامنا ہے اور صارفین یہ سمجھ رہے تھے کہ شاید ان کے موبائل فون میں کوئی مسئلہ ہے۔

متعدد لوگوں نے ٹوئٹر پر اس حوالے سے شکایت کی اور بتایا کہ ہوم فیڈ میں اسکرول کرتے ہوئے تصاویر پر لائنیں بنی ہوئی نظر آرہی ہیں۔











جس پر کمپنی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں آگاہ کیا ہے کہ فیڈ کی خرابی کی وجہ موبائل نہیں بلکہ ایپ میں تکنیکی خرابی ہے۔


انسٹاگرام کمپنی کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو دور کرنے کی کوشش جاری ہے، تاہم کوئی حتمی وقت نہیں بتایا گیا کہ کب تک یہ خرابی دور کردی جائے گی۔ 

مزید خبریں :