کیا آپ نے کبھی 'ساحل پوپ کورن' کی سیر کی ہے؟

اسپین کے جزیرہ کینیری کے ساحل پر بکھرے سفید انوکھے پتھر—.فوٹو/سوشل میڈیا

ساحل سمندر کی سیر تو آپ سب نے ضرور کی ہوگی لیکن کیا کبھی آپ نے 'ساحل پوپ کورن' کی سیر کی ہے؟ اگر نہیں تو چلیں آج ہم آپ کو اس کی سیر کرواتے ہیں۔

اسپین کے جزیرے کینیری کا ساحل سفید انوکھے پتھروں سے نہایت خوبصورتی سے سجا ہوا ہے جو وائٹ سینڈی بیچ (white sandy beach) کے نام سے جانا جاتا ہے لیکن ان پتھروں پر جب نظر ڈالی جاتی ہے تو لگتا ہے جیسے اردگرد پوپ کورن پھیلے ہوئے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ یہ ساحل پوپ کورن سمندر کے نام سے مقبول ہوگیا ہے۔


ساحل پوپ کورن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ انتہائی صاف ستھرا ہے، اس سمندر کا پانی اتنا شفاف ہے کہ چہرے کا عکس بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

متعدد سیاحوں کو یہاں ساحل سمندر کی کشش کے بجائے  یہاں موجود پوپ کورن جیسے پتھروں کی چمک کھینچ لاتی ہے۔

یوں تو یہ ساحل کافی عرصے سے ایسا ہی ہے، لیکن گزشتہ برس جب سے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں، تب سے یہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا اور سیاح دھڑا دھڑ یہاں آتے ہیں۔

View this post on Instagram

#popcornbeach # #mystery #stones

A post shared by micha (@mvojtek_da_pas) on












لیکن یہاں بتاتے چلیں کہ ان پتھروں پر چلنا آسان نہیں ہے، اس ساحل پر چلنے کے لیے ایسے جوتے لازمی ہیں جن کا تلوا موٹا ہو کیونکہ یہ پتھر اتنے نوکیلے اور گرم ہوتے ہیں کہ ان پر ننگے پاؤں چہل قدمی کرنا ناممکن ہے۔ 

مزید خبریں :