پاکستان
Time 12 دسمبر ، 2018

چیف جسٹس پاکستان کا تھرپارکر کا ایک روزہ دورہ


تھرپارکر: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار تھر پہنچ گئے جہاں وہ مختلف مقامات کا دورہ کررہے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار تھرپارکر کے مائی بختاور ائیرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ سول اسپتال مٹھی روانہ ہوئے، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی حکومت کے دیگر حکام بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہیں۔

جسٹس ثاقب نثار نے مٹھی میں مصری شاہ آر او پلانٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں بریفنگ دی گئی جب کہ چیف جسٹس نے آر او پلانٹ کا پانی بھی پی کر چیک کیا۔

 
چیف جسٹس نے آر او پلانٹ کا پانی بھی پی کر چیک کیا: ویڈیو اسکرین گریب

چیف جسٹس پاکستان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آر او پلانٹ میں روزانہ 20 لاکھ گیلن پانی کی گنجائش ہے، پلانٹ ایشیا کا سب سے بڑا آ او پلانٹ ہے اور سولر انرجی پر ہے جو 50 ہزار کی آبادی کو پانی فراہم کرتا ہے۔

جسٹس ثاقب نثار تھرکول، تحصیل اسپتال اسلام کوٹ اور ایک گاؤں کا بھی دورہ کریں گے۔

چیف جسٹس کے دورے کے باعث مٹھی شہر اور دیگر مقامات پر سیکیورٹی سخت رکھی گئی ہے۔

مزید خبریں :