پاکستان
Time 13 دسمبر ، 2018

خواجہ سعد رفیق کو ریلوے خسارہ کیس میں سپریم کورٹ پہنچا دیا گیا

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو نیب ٹیم اور پولیس کی تحویل میں سپریم کورٹ پہنچایا گیا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو ریلوے خسارہ کیس میں سپریم کورٹ پہنچا دیا گیا۔

سپریم کورٹ نے سعد رفیق کو ذاتی حیثیت میں آج طلب کیا تھا، نیب کی زیر حراست ہونے کے بعد نیب ٹیم اور پولیس کی تحویل میں انہیں سپریم کورٹ پہنچایا گیا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں محکمہ ریلوے میں 60 ارب کی مبینہ کرپشن کے ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ہونی ہے۔

خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق پہلے ہی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار ہیں اور 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے پاس ہیں۔

مزید خبریں :