بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بھی شادی کرلی

بھارتی کامیڈین کپل شرما اور گنی چتھرا اپنی شادی کے موقع پر—.فوٹو سوشل میڈیا

بالی وڈ میں شادیوں کے ٹرینڈ نے ایسا زور پکڑا ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا گزشتہ دنوں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ساتھ ساتھ پریانکا چوپڑہ اور نک جونس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور اب بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے بھی اپنی قریبی دوست سے شادی کرلی ہے۔

کپل شرما گزشتہ روز بھارتی شہر جالندھر میں گنی چتھرا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، جس میں بھارتی ٹی وی اسٹارز سمیت پنجابی گلوکاروں نے بھی شرکت کی۔

کپل شرما نے شادی کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس پر پرستاروں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma) on


 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کی شادی کی ایک استقبالیہ تقریب 14 نومبر کو امرتسر میں منعقد کی جائے گی جب کہ 24 دسمبر کو ممبئی میں ہونے والی  دوسری استقبالیہ تقریب میں فلم انڈسٹری کے ستارے شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ کپل شرما نے اپنی دوست گنی چتھرا کو گزشتہ برس سب سے متعارف کروایا تھا، ہندوستان ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ 'انہیں محسوس ہوتا ہے کہ شادی ان کی زندگی میں بڑی اور مثبت تبدیلی لائے گی'۔

مزید خبریں :