کاروبار
Time 13 دسمبر ، 2018

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ ڈالر کی کمی

— رائٹرز فوٹو

کراچی: ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور دسمبر کے پہلے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 7 دسمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 75 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

مرکزی بینک کے ذخائر 24 کروڑ ڈالرکم ہوکر 7 ارب 26 کروڑ ڈالر جب کہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 5 لاکھ ڈالر کمی سے 6 ارب 49 کروڑ ڈالر ہیں۔

مزید خبریں :