2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی مشہور شخصیات

اس سال شادی کا سیزن عروج پر رہا، بلکہ اسے 'شادیوں کا سال' قرار دیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔

سال 2018 میں شادی کا سیزن عروج پر رہا، بلکہ اس سال کو 'شادیوں کا سال' قرار دیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔ اس سال پاکستانی اور بالی وڈ ستارز کے ساتھ ساتھ کئی عالمی شخصیات نے بھی اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا۔

اسٹارز کی ان حقیقی جوڑیوں کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی ملی اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔

آیئے جانتے ہیں کہ رواں برس کن مشہور جوڑیوں نے اپنی زندگی کا نیا آغاز کیا ہے۔

فیروز خان:

فیروز خان اور علیزے فاطمہ اپنی شادی کے موقع پر—۔فوٹو/سوشل میڈیا

سال 2018 پاکستانی اداکار فیروز خان کے لیے کامیابی سے بھرپور رہا جہاں ان کا اس برس جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’خانی‘ میگاہٹ قرار پایا، وہیں انہوں نے علیزے فاطمہ کے ساتھ 30 مارچ کو زندگی کی نئی شروعات کی۔

فیروز خان 30 مارچ کو علیزے فاطمہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔فیروز خان اور علیزے کی جوڑی کو مداح نے خوب پسند کیا اور ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں۔

عائشہ خان:

بشکریہ تصاویر عائشہ خان انسٹاگرام —.

رواں برس 14 اپریل کو عائشہ خان نے میجر عقبہ حدید ملک سے شادی کی اور زندگی میں ایک نئی شروعات کی۔شادی سے قبل اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب شوبز کیرئیر کو خیرباد کہتی ہیں۔

برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل: 

بشکریہ تصاویر اے ایف پی—.

اس سال 19 مئی کو برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل بھی شادی کے بندھن میں بندھے۔ شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی شادی اس برس کی مقبول شادیوں میں سے ایک ہے جس نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ 

سونم کپور:

انسٹاگرام فوٹو—.

بالی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور کی صحبزادی و اداکارہ سونم کپور بھی اس برس 8 مئی کو آنند آہوجا سے شادی کے بندھن میں بندھیں جن کے ساتھ وہ طویل عرصے سے قریبی دوستی سے منسلک تھیں۔

اداکارہ سونم کپور کی شادی آنند آہوجا سے سکھ رسوم و رواج کے مطابق انجام پائی تھی جس میں متعدد بالی وڈ اسٹارز نے شرکت کی تھی۔

نیہا دھوپیا:

بشکریہ فوٹو نیہا دھوپیا انسٹاگرام اکاؤنٹ—.

بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے بھی اس برس 10 مئی کو انگد بیدی کے ساتھ شادی کی اور زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔ اداکارہ نے شادی کو زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے بذریعہ انسٹاگرام مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی تھی۔

 ہمیش ریشمیا:

بشکریہ فوٹو  ہمیش ریشمیا انسٹاگرام اکاؤنٹ—.

معروف بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا نے 12 مئی کو اپنی قریبی دوست و اداکارہ سونیا کپور سے دوسری شادی کی جن کے ساتھ وہ اکثر و بیشتر تقاریب میں ساتھ نظر آتے تھے۔

عمران اشرف:

سوشل میڈیا فوٹو—.

پاکستانی ٹی وی اداکار عمران اشرف اس برس 17 جولائی کو کرن اشفاق کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔ حال ہی میں ان کا ڈرامہ سیریل ’دل موم کا دیا‘ سپر ہٹ بھی رہا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

علیزے طاہر:

فوٹو بشکریہ علیزے طاہر انسٹاگرام اکاؤنٹ—.

پاکستانی ڈراموں میں معاون کردار ادا کرنے والی نوجوان ٹی وی اداکارہ بھی اس برس ارسلان احمد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

سارا رضی خان:

فوٹو بشکریہ سارہ رضی خان انسٹاگرام اکاؤنٹ—.

بطور چائلڈ اسٹار آرٹسٹ سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی سارا رضی خان نے بھی رواں برس ستمبر میں شادی کی۔

کٹ ہیرنگٹن:

فوٹو بشکریہ کٹ ہیرنگٹن انسٹاگرام اکاؤنٹ—.

مقبول امریکی فنٹیسی ڈرامے ’گیم آف تھرونز‘ میں جون سنو کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار 31 سالہ کٹ ہیرنگٹن نے اسی ڈرامے میں یگرٹے کا کردار ادا کرنے والی 31 سالہ اداکارہ روز لیزلی سے رواں برس جون میں شادی کی اور حقیقی زندگی میں ایک نئی شروعات کی۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ:

فوٹو بشکریہ رنویر سنگھ انسٹاگرام اکاؤنٹ—.

 بالی وڈ کی مقبول اور دلکش جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے طویل عرصے تک قریبی تعلقات میں رہنے کے بعد گزشتہ ماہ 14 نومبر کو اٹلی میں خوبصورت لیک کومو مقام پر شادی کی جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی گئیں۔  

منیب بٹ اور ایمن خان:

سوشل میڈیا تصاویر—.

پاکستانی اسٹارز میں ایمن اور منیب کی طویل ترین شادی رہی۔ ان کی شادی کا آغاز اکتوبر میں ہوا تھا جب کہ ولیمے کی تقریب دسمبر میں اختتام پائی۔دونوں کی شادی  شایان شان طریقے سے ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی خوب زینت بنیں۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس:

فوٹو بشکریہ پریانکا چوپڑا انسٹاگرام اکاؤنٹ—.

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی 2 دسمبر کو  بھارت کے تاریخی شہر جودھپور کے عمید بھوان پیلس میں ہوئی۔ دونوں شخصیات کی شادی ہندو اور عیسائی مذہبی رسومات کے مطابق انجام پائی تھی۔

پریانکا اور نک جونس کی شادی بھی اس برس کی مقبول شادی میں سے ایک ہے۔

کپل شرما:

فوٹو بشکریہ کپل شرما انسٹاگرام اکاؤنٹ—.

بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار کپل شرما  بھی رواں برس 12 دسمبر کو اپنی قریبی دوست گنی چتھرا سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔