دنیا
Time 15 دسمبر ، 2018

پیلی جیکٹ مظاہرین کا فرانس بھر میں احتجاج کا اعلان، پاکستانی سفارتخانہ بھی بند

 پیلی جیکٹس والوں کی مختلف شہروں میں پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ فوٹو: اے ایف پی

فرانس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا پیلی جیکٹ احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس میں پیلی جیکٹ احتجاجی تحریک ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے اور سینکڑوں مظاہرین رکاوٹوں کے باوجود شانزے لیزے پہنچ گئے اور پیلی جیکٹس والوں کی مختلف شہروں میں پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

مظاہرین نے صدر ایمانویل میکرون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور مختلف شہروں میں جاری احتجاج کے دوران پولیس نے 85 مظاہرین کو گرفتار بھی کیا۔

شدید احتجاج اور جھڑپوں کے پیش نظر آج پیرس میں پاکستانی سفارت خانہ بھی بند کر دیا گیا۔

پولیس نے 85 مظاہرین کو گرفتار بھی کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

خیال رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف دو ہفتے قبل احتجاج شروع کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پیلی جیکٹ پہنے افراد شریک ہوئے تھے اور یہ احتجاج دیکھتے ہی دیکھتے ایک تحریک میں تبدیل ہو گیا ہے۔

پیلی جیکٹ پہنے مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر ایمانویل میکرون کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید خبریں :