پاکستان
Time 16 دسمبر ، 2018

مری میں ہوٹل ایجنٹوں کی خاتون سیاح کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو منظرعام پر


مری: مال روڈ پر ہوٹل ایجنٹوں کی خاتون سیاح کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ملک کے سیاحتی مقام مری کا مقامی سیاحوں کے ساتھ مار دھاڑ کے واقعات کے بعد رواں سال کے اوائل میں عوام نے بائیکاٹ کیا تھا اور یہ مہم سوشل میڈیا کے ذریعے کامیاب ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود بھی مری میں ایجنٹوں نے اپنا رویہ نہیں بدلا ہے۔ 

مری کے مال روڈ پر ہوٹل ایجنٹس کی سیاح خاتون کے ساتھ بد تمیزی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ 

عینی شاہدین کے مطابق ہوٹل ایجنٹس نے سیاح فیملی پر آوازیں کسیں اور دھکے بھی دیئے جس پر وہاں موجود شہریوں اور  ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کرایا۔

مری میں موجود سیاحوں نے پولیس سے اپیل کی ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں :