کھیل
Time 18 دسمبر ، 2018

آسٹریلیا میں بھارتی کھلاڑیوں میں لڑائی کی ویڈیو سامنے آگئی


آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کے چوتھے دن بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی۔

ہزاروں تماشائیوں اور درجنوں ٹی وی کیمروں کے سامنے دو بھارتی سینئر کھلاڑی اشانت شرما اور رویندرا جدیجا ایک دوسرے سے اُلجھتے ہوئے دکھائی دیئے۔ 

دونوں کھلاڑیوں کے الجھنے کی ویڈیو براڈ کاسٹر نے آج ریلیز کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ٹیم کے دو دیگر کھلاڑیوں کلدیپ یادیو اور فاسٹ بولر محمد شامی نے ان دونوں کو علیحدہ کیا۔

ابھی تک اشانت شرما اور رویندرا جدیجا کے درمیان بحث کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن کہا جارہا ہے کہ فاسٹ بولر اشانت شرما متبادل کھلاڑی جدیجا کی فیلڈنگ پوزیشن سے مطمئن نہیں تھے۔

دونوں کھلاڑی اوور کے ختم ہونے کے وقفے میں ایک دوسرےسے الجھتے اور انگلیاں اُٹھاتے دکھائی دیئے۔

مزید خبریں :