کینیڈا کی کان سے 552 قیراط کا زرد ہیرا دریافت

552 قیراط کا یہ ہیرا شمالی امریکا میں اب تک کا حجم میں سب سے بڑا ہیرا مانا جا رہا ہے— فوٹو کریڈٹ: فاربس 

کینیڈا میں کان کنوں نے 552 قیراط کا زرد ہیرا ڈھونڈ نکالا۔ انڈے کے سائز کا یہ  ہیرا دنیا کے 20 بڑے ہیروں میں سے ایک مانا جا رہا ہے۔ 

کینیڈا سے غیر تراشیدہ ہیرا دریافت کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جو غیر معمولی سائز کا ہے۔ اس خام یا غیر تراشیدہ ہیرے کا وزن 552 قیراط ہے جو دنیا کے بیس بڑے ہیروں میں سے ایک ہے۔

کینیڈا کی شمالی مغرب میں موجود ڈیاوک نامی  ہیروں کی کان سے یہ ہیرا نکالا گیا ہے۔ 

کان کے مالک کے مطابق دریافت شدہ اس ہیرے کو شمالی امریکا کی تاریخ کا سب سے بڑا ہیرا کہا جا رہا ہے۔گزشتہ ریکارڈ 187.7 قیراط کے ہیرے کا ہے جو 2015 میں اسی ہیرے کی کان سے نکالا گیا تھا۔

کان کے مالکان کا کہنا ہے کہ ہیرے کو اس کی خام شکل میں نہیں بیچا جا ئے گا۔ ہیرے کی انفرادیت کی وجہ سے کمپنی مناسب پارٹنر کا انتخاب کر کے گی جو اس ہیرے کی کٹائی اور پالش کا کام کرے گا۔

ہیرے پر کان کا ٹریڈ مارک 'کینیڈا مارک' ہال مارک کی شکل میں ثبت کیا جائے گا تاکہ سند رہے کہ یہ ہیرا قدرتی طور پر خام حالت میں کان سے نکالا گیا تھا۔

مزید خبریں :