کھیل
Time 22 دسمبر ، 2018

جیو سوپر پی ایس ایل 4 کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا

پی ایس ایل 2019 سے 2021 تک کے ایڈیشنز کے میڈیا رائٹس بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ کے پاس ہوں گے ۔ فوٹو: فائل

جیو سوپر پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔

پاکستان سُپر لیگ فور کے میچز کے براڈ کاسٹ رائٹس خریدنے والی کمپنی ’’بلیٹز ایڈورٹائزنگ پرائیوٹ لمیٹیڈ اینڈ کنسورشیم پارٹنر ٹیک فرنٹ اینڈ ٹرانس گروپ‘‘ نے پاکستان کے سب سے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر کو ایونٹ کا آفیشل براڈ کاسٹر بنا دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے آئندہ تین ایڈیشنز کے میڈیا رائٹس بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ کو دے دیئے گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 2019 سے 2021 تک کے ایڈیشنز کے میڈیا رائٹس بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ کے پاس ہوں گے اور ان سے طے پائے جانے والے معاہدے کی مالیت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :