پاکستان
Time 23 دسمبر ، 2018

سال 2018 کے دوران اسلام آباد میں 150حادثات میں 161 افراد ہلاک ہوئے، رپورٹ

وفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں غیر مہلک حادثات کے 104 مقدمات درج ہوئے جس میں 82 افراد زخمی ہوئے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سال 2018 کے دوران وفاقی دارالحکومت میں حادثات کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر  150 حادثات رپورٹ ہوئے جس میں 161 افراد جان کی بازی ہارے۔

پولیس کے مطابق رواں برس اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر150 حادثات کے مقدمات درج ہوئے ہیں، جن میں 161 افراد ہلاک اور 60 شہری زخمی ہوئے۔

مختلف تھانوں میں غیر مہلک حادثات کے 104 مقدمات درج ہوئے جس میں 82 افراد زخمی ہوئے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے  2 ہزار 314 چالان کیے گئے جن میں تیز رفتاری پر9، سگنل توڑنے پر 90، کالے شیشوں پر 54 اور اوور لوڈنگ پر273 چالان شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے دوران ڈرائیونگ موبائل کے استعمال پر 102، غیر قانونی پارکنگ پر 17، فینسی نمبر پلیٹس پر 27 اور سیٹ بیلٹس نا باندھنے پر429 چالان کیے گئے۔

مزید خبریں :