پاکستان
Time 30 دسمبر ، 2018

ایف بی آر کا بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسپیشل یونٹ 20 بڑے ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس ریکوری کے لیے تحقیقات کرے گا۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نہ دینے والی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنے کی تیاری کر لی۔

ایف بی آر نے بڑے ٹیکس نادہندگا سے ریکوری کے لیے اسپیشل یونٹ قائم کر دیا۔

اسپیشل یونٹ 20 بڑے ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس ریکوری کے لیے تحقیقات کرے گا۔

ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایکشن منگل سے شروع ہو جائے گا اور اسپیشل یونٹ نے فاسٹ ٹریک کی بنیادوں پر ایک ماہ میں ریکوری کرنے کا ہدف طے کیا ہے۔

مزید خبریں :