کاروبار
Time 01 جنوری ، 2019

قومی بچت اسکیم پر منافع 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بہبود، پنشن اور شہداء فیملی سرٹیفیکٹ پر منافع 2.14 فیصد بڑھا دیا گیا، اعلامیہ قومی بچت اسکیم — فوٹو:فائل

کراچی: قومی بچت اسکیم پر منافع 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

قومی بچت اسکیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بہبود، پنشن اور شہداء فیملی سرٹیفیکٹ پر منافع 2.14 فیصد بڑھا دیا گیا ہے جس کے بعد  منافع 14.28 فیصد ہوگیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسپشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 2.74 فیصد بڑھ کر 11.57 فیصد ہوگیا جب کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 2.28 فیصد بڑھا کر 12 فیصد کردیا گیا ہے۔

قومی بچت اسکیم کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 2.44 فیصد بڑھاکر 12.47 فیصد کردیا گیا جب کہ سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 1.5 فیصد بڑھ کر 8.50 فیصد کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 14 ماہ بعد اضافہ گزشہ سال اپریل میں کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :