'ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر' میں منموہن سنگھ کا کردار کرنے پر انوپم کھیر کیخلاف مقدمہ

انوپم کھیر نے فلم ’ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘ میں سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کا کردار ادا کیا ہے—.اسکرین شاٹ 

نئی دہلی: متنازع بالی وڈ فلم 'ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر' میں سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کردار ادا کرنے پر اداکار انوپم کھیر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سدھیر کمار اوجھا نامی وکیل نے انوپم کھیر سمیت فلم کی کاسٹ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ ریاست بہار کی عدالت میں درج کروایا۔

درخواست گزار  نے مؤقف اختیار کیا کہ اس فلم سے بھارتی عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور اداکاروں نے اہم شخصیات کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

چیف جوڈیشل مجسٹریٹ میں اس کیس پر سماعت 8 جنوری کو ہوگی۔

اس فلم میں انوپم کھیر نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا مرکزی کردار نبھایا ہے، جبکہ اکشے کھنہ نے ان کے پریس سیکریٹری کا کردار ادا کیا ہے۔

مزید خبریں :