کاروبار
Time 03 جنوری ، 2019

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 23 روپے اضافہ کیا گیاہے: فائل فوٹو

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 2 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 115 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 23 روپے مہنگا کرکے نئی قیمت 1361 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں :