پاکستان
Time 05 جنوری ، 2019

بلاول اور آصف زرداری کی قیادت میں سازشیں ناکام بنائیں گے: وزیراعلیٰ سندھ

ہم سب مل کر آئین کا تحفظ کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ_ فائل فوٹو

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ بلاول اور آصف زرداری کی قیادت میں سازشیں ناکام بنائیں گے۔

کراچی میں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے 91 ویں یوم پیدائش کی تقریب س خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بھٹو صاحب اس ملک کے پسماندہ لوگوں کے ساتھ تھے، انہوں نے 1973 کا آئین دیا اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، ہم سب مل کر آئین کا تحفظ کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی ہمشہ کورٹ کچہریوں کے چکر لگاتی رہی ہے، آصف زرداری کا معاملہ عدالت میں ہے، کچھ نہیں کہوں گا، بلاول اور آصف زرداری کی قیادت میں سازشیں ناکام بنائیں گے۔

مزید خبریں :