کھیل
Time 06 جنوری ، 2019

سلو اوور ریٹ پر جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی ایک میچ کیلئے معطل

جنوبی افریقی کپتان سال میں دوسری مرتبہ سلو اوور ریٹ کے مرتکب قرار پائے۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی کو ایک میچ کے لیے معطل کر کے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

آئی سی سی نے ایک سال میں دوسری مرتبہ ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کو ایک میچ کے لیے معطل کر دیا۔

پاکستان کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر فاف ڈوپلیسی پر میچ فیس کا 20 فیصد اور دیگر کھلاڑیوں پر 10 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

فاف ڈو پلیسی پاکستان کے خلاف جوہانسبرگ میں تیسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

مزید خبریں :