دنیا
Time 07 جنوری ، 2019

ورلڈ بینک کے سربراہ عہدے سے مستعفی

جم یانگ کم نے ورلڈ بینک کے سربراہ کے عہدے سے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا۔ فوٹو: فائل

ورلڈ بینک کے سربراہ جم یانگ کم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

جم یانگ کم یکم فروری 2019 کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے جب کہ ان کی مدت ملازمت 2022 میں ختم ہونا تھی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جم یانگ کم نے ورلڈ بینک کے سربراہ کے عہدے سے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا ہے۔

امریکا سے چلنے والا ورلڈ بینک دنیا میں ترقی پزیر ممالک کی امداد کرنے والا ایک بڑا ادارہ ہے تاہم اس کی کئی پالیسیز متازع ثابت ہوئی ہیں۔

ورلڈ بینک پاکستان سمیت ایشیا، افریقا اور جنوبی امریکا کے کئی ممالک میں انفرا اسٹرکچر پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے۔

مزید خبریں :