پاکستان
Time 10 جنوری ، 2019

سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں لیگی رہنماؤں کی ملاقات

جمعرات کا دن کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کیلئے مختص ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں لیگی رہنماؤں کی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکن کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی۔

نواز شریف سے ملاقات کے لیے جیل آنے والے لیگی رہنماؤں میں مشاہد اللہ خان، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ، ملک ندیم کامران، منشاء اللہ بٹ، عثمان ابراہیم، ماجد ظہور اور دیگر موجود شامل ہیں۔

جعمرات کا دن نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے مختص ہے اور ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل افراد ہی نواز شریف سے ملاقات کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو انہیں سنائی تھی۔

مزید خبریں :