Can't connect right now! retry

پاکستان
12 جنوری ، 2019

لیاری میں رینجرزکی کارروائی، غفار ذکری گروپ کا کارندہ شہزاد عرف فیضو دادا گرفتار


کراچی: رینجرز نے لیاری کے علی محمد محلہ میں کارروائی کے دوران گینگ وار غفار ذکری گروپ کے کارندے شہزاد عرف فیضو دادا کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق ملزم شہزاد عرف فیضو ٹارگٹ کلنگ، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے خلاف بغدادی تھانے میں 25 ایف آئی آر درج ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے سر کی قیمت 3 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM