کیا آپ کو معلوم ہے، پروٹین پودوں سے بھی حاصل ہو سکتا ہے؟

گوشت کے علاوہ دیگر اشیاء سے بھی پروٹین اور فائبر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ فوٹو: شٹر اسٹاک 

'پروٹین' کا نام سنتے ہی ذہن میں فوراً گوشت کا تصور آ جاتا ہے۔ مرغی، مچھلی، بکرا، گائے، دنبہ وغیرہ ہی پروٹین کا ذریعہ سمجھے جاتے ہیں جب کہ ایسا ہے نہیں۔

 ہرے پودوں سے حاصل ہونے والی دالیں، بیج اور پھلیاں بھی انسانی جسم کی نشو و نما کے لیے اہم عنصر پروٹین، فائبر اور مختلف اقسام کے وٹامن کا ذریعہ ہو سکتے ہیں۔ اس لیے کچھ دھیان ادھر بھی؛

مسور کی دال (ایک کپ پکی ہوئی دال = 18 گرام پروٹین)

فوٹو کریڈٹ : شٹر اسٹاک 

مسور کی دال سرخ گوشت کے متبادل کے طور پر کھائی جا سکتی ہے۔ ایک کپ مسور کی دال میں تقریباً 37 فی صد آئرن اور 16 گرام فائبر ہوتے ہیں۔

سویا بین (ایک کپ سویا بین= 17 گرام پروٹین)

فوٹو کریڈٹ : شٹر اسٹاک 

پروٹین کے ساتھ ساتھ سویابین بھی فائبر کا بڑا ذریعہ ہیں۔ ایک کپ سویا بین تقریباً 17 گرام فائبر مہیا کرتا ہے، یہ مقدار آپ کو بریڈ کے چند سلائس میں مل سکتی ہے۔ اس لیے سلائس کے متبادل کے طور پر ایک کپ سویا بین بھی کھا کر پروٹین، فائبر ایک ساتھ حاصل کریں۔

بادام (ایک کپ بادام= 20.02 گرام پروٹین)

فوٹو کریڈٹ : شٹر اسٹاک 

جب ہلکا پھلکا کچھ کھانا ہو تو بادام کھا لیا کریں۔ بادام میں پروٹین کے ساتھ ساتھ فائبر، فیٹ، وٹامن ای وغیرہ موجود ہوتے ہیں۔ باداموں کی ایک خصوصیت اور بھی ہے، انھیں کھانے سے پیٹ کے بھر جانے کا فوری احساس ہوتا ہے، اس لیے کھانے کے بیچ کی بھوک کو بادام سے بہلایا جا سکتا ہے۔

ہیمپ سیڈ (ایک اونس ہیمپ سیڈ = 9.2گرام پروٹین)

فوٹو کریڈٹ : شٹر اسٹاک 

بھنگ کے بیج یعنی ہیمپ سیڈز میں انسانی جسم کے لیے ضروری تمام امائنو ایسڈس ایک ساتھ موجود ہوتے ہیں۔ ان چھوٹے چھوٹے بیجوں میں صحت کا خزانہ چھپا ہوا ہے۔ آپ اگر اس کی خوبیاں جان جائیں تو اپنے سالگرہ کے کیک پر بھی اسے چھڑک لیں۔

بے فکر رہیں چونکہ اس کا کوئی ذائقہ نہیں ہوتا اس لیے ہیمپ سیڈز آپ کو کیک کے ساتھ کھانے میں محسوس بھی نہیں ہوں گے۔

کئنوا سیڈ (ایک کپ کئنوا سیڈ = 8گرام پروٹین)

فوٹو کریڈٹ : شٹر اسٹاک 

کئنوا سیڈ پروٹین، فائبر، تھیامن اور وٹامن بی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسے سپر گرین کیوں کہا جاتا ہے۔

کئنیوا آپ کو روازنہ کی میگنیشئم اور میگنیز کی ضررورت پوری کرتا ہے یہ دونوں صحت مند ہڈیوں کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ چاولوں کے متبادل کے طور پر کئنوا کھائیں اور جان بنائیں۔

مٹر (ایک کپ مٹر = 8.6گرام پروٹین)

فوٹو کریڈٹ : شٹر اسٹاک 

مٹر کا شمار غذائیت سے بھرپور سبزیوں میں ہوتا ہے۔ مٹر انسانی جسم میں کولیسٹرول کم کرنے اور پلاق کے جمع ہونے سے روکنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ جس سے دل کی صحت بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ 

خشک ٹماٹر (ایک کپ خشک ٹماٹر = 7.6گرام پروٹین)

فوٹو کریڈٹ : شٹر اسٹاک 

دھوپ میں خشک کیے ہوئے ٹماٹروں کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی جو ان کی غذائیت کی بنیاد پر انھیں ملنی چاہیے۔ ان میں آپ کو روزانہ درکار 30 فی صد میگنیشئم کی مقدار ہوتی ہے۔ اضافی طور پر ان ٹماٹروں میں وٹامن کے موجود ہوتا ہے جو دوسری کھانوں کی چیزوں میں بہت مشکل سے ملتی ہے۔

چیا سیڈز (ایک اونس چیا سیڈز = 4.4گرام پروٹین)

فوٹو کریڈٹ : شٹر اسٹاک 

تخ ملنگا سے ملتے جلتے چیا سیڈز میں کیا کچھ نہیں ہوتا، کیلشیئم، اینٹی اوکسی ڈینٹ اور اومیگا تھری۔ اس لیے آج سے چیا سیڈز کو روز مرہ کے کھانے جیسے دہی، سلاد وغیرہ میں شامل کرنا شروع کر دیں۔

مزید خبریں :