کھیل
Time 13 جنوری ، 2019

سرفراز احمد ایک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے پاکستانی بن گئے

سرفراز احمد نے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا کارنامہ جوہانسبرگ میں انجام دیا۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میں سرفراز احمد پاکستان کی طرف سے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے وکٹ کیپر بن گئے۔

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

سرفراز احمد نے بطور وکٹ کیپر میچ میں دس کیچز پکڑے، انہوں نے دونوں اننگز میں پانچ پانچ کیچز پکڑے۔

اس طرح سرفراز پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے کرکٹر بن گئے۔

مزید خبریں :