دنیا
Time 14 جنوری ، 2019

چین نے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں کینیڈین شہری کو سزائے موت سنادی

کینیڈین شہری رابرٹ — فوٹو: امریکی میڈیا 

بیجنگ: چین میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں کینیڈین شہری کو سزائے موت سنادی گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق کینیڈین شہری رابرٹ کو 2014 میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور رابرٹ کو جرم ثابت ہونے پر 2016 میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ پراسیکیوٹر نے قید کی سزا کو ناکافی قرار دیتے ہوئے سزائے موت کی اپیل کی تھی جس کو منظور کرلیا گیا ہے۔ 

چین میں منشیات اسمگلنگ کیس میں کینیڈین شہری کی سزائے موت پر کینیڈا نے اظہار تشویش کیا ہے۔ 

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ چین میں ہمارے شہری کو سزائے موت پر گہری تشویش ہے، چین میں موت کی سزا پر ہمارے عالمی دوستوں اور اتحادیوں کو بھی تحفظات ہونے چاہئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کینیڈا نے چین کی نامور ٹیلی کام کمپنی 'ہوائی' کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وینزوا کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد سے دونوں میں ممالک میں کشیدگی برقرار ہے۔

مزید خبریں :