پاکستان
Time 15 جنوری ، 2019

وزیراعظم عمران خان سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات

وزیراعظم اور سابق امریکی سفیر کی ملاقات_ فوٹو/ فیس بک آفیشل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات باہمی اعتماد اور مفادات سے جڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر کیمرون منٹر نے کہا کہ پاکستان خطے اور امریکی سلامتی کی ترجیحات کے حوالے سے اہم ملک ہے۔

وزیراعظم کا سابق امریکی سفیر سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات باہمی اعتماد اور مفادات سے جڑے ہیں، اکنامک ایجنڈا خطے کی سلامتی کے ماحول کیلئے ضروری ہے، پاکستان میں سماجی اور معاشرتی ترقی کیلئے اہم اقدامات لارہے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کی مکمل حمایت کرتے ہیں، افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے۔

مزید خبریں :