کبھی غور کیا کہ اخبار کا کاغذ پیلا کیوں پڑ جاتا ہے؟

گزرتے وقت کے ساتھ اخبار کے کاغذ کا رنگ پیلا پڑ جاتا ہے۔فوٹو کریڈٹ شٹر اسٹاک

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ اخبار کا کاغذ کچھ عرصے رکھے رہنے کے بعد پیلا کیوں پڑ جاتا ہے ، دیکھا ضرور ہو گا لیکن وجہ شاید معلوم نہ ہو۔

اخبار کے کاغذ کا رنگ پیلا پڑ جانا آکسی ڈیشن کی وجہ سے ہے ، دوسرے لفظوں میں یہ بالکل ایسا ہے جیسے آدھا کھایا ہوا یا کٹا ہوا سیب کتھئی رنگ کا ہو جائے۔

اس عمل کو سمجھنے کیلئے بنیادی بات سمجھنی ہوگی۔کاغذ لکڑی سے بنتا ہے اور لکڑی میں دو عناصر ہوتے ہیں ،'سیلولوس 'اور 'لگ اِن'۔

جب لگ اِن میں موجود کرومو فورس (وہ مالیکیولز جو رنگ کی وجہ ہوتے ہیں) ہوا اور سورج کی روشنی سے ملتے ہیں تو نتیجے میں لگ اِن کے مالکیولز کمزور پڑ جاتے ہیں اور روشنی کی بڑی مقدار جذب کر لیتے ہیں۔

اس عمل کے بعد اخبار کا رنگ دھیرے دھیرے سفید سے پیلا ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اخباری کا غذ کا رنگ دوسرے کاغذوں کی نسبت جلد تبدیل ہو جاتا ہے کیونکہ لکڑی کا 'لگ اِن' عام طور سے الگ نہیں کیا جاتا۔اس سے روزانہ بڑے پیمانے پر  اخبار کی چھپائی کیلئے استعمال ہونے والے کاغذ کی لاگت میں کمی آتی ہے لیکن کاغذ پیلا پڑ جاتا ہے۔ 

کاغذ کو گزرتے وقت کے ساتھ پیلے پن سے بچانے کیلئے 'کنزرویشن بلیچنگ' کا طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے۔

ضرورت پڑنے پر اخبار کے کاغذ کو  لمبے عرصے تک پیلے پن سے بچانا ممکن ہے ، اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اخبار کو روشنی سے دور ایسڈ فری اور مخصوص محلول سے پا لش کیے ہوئے ڈبے میں میں بند رکھا جائے۔

مزید خبریں :