پاکستان
Time 15 جنوری ، 2019

پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے جڑی ہے: آرمی چیف

— فوٹو: آئی ایس پی آر 

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ہماری قوم نے امن کے لیے بےشمار قربانیاں دی ہیں اور ہمارے اندرونی و بیرونی چیلنجز جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوج دوسرے ریاستی اداروں سے مل کر اس ردعمل کو بنانے میں مکمل طور پر یکسو ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے جڑی ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے ورکشاپ میں شرکت کا موقع فراہم کرنے پر آرمی چیف سے اظہارتشکر کیا اور قومی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔


مزید خبریں :