پاکستان
Time 15 جنوری ، 2019

38 کلو وزنی نایاب ترکنڈا مچھلی مچھیروں کے ہاتھ لگ گئی

معمول سے زیادہ وزنی مچھلی پھنسنے کی خبر علاقے میں پھیل گئی جس کے بعدمچھلی کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد بازار پہنچ گئی— فوٹو: سوشل میڈیا

پنجاب میں اوکاڑہ کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں لنک نہر سے مچھیروں نے 38 کلو وزنی ترکنڈا مچھلی پکڑ لی۔ بڑی مچھلی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی اور لوگ دور دور سے اسے دیکھنے کیلئے آنے لگے۔

ہیڈ سلیمانکی پر دریائے ستلج سے نکلنے والی لِنک نہر میں مچھیرے مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ اس دوران ایک مچھیرے کے جال میں بڑی مچھلی پھنس گئی۔

مچھلی 5 فٹ لمبی اور38 کلو سے زائد وزنی ہے۔ شکار کے بعد مچھیرا مچھلی کو دکان پر لے آیا۔ معمول سے زیادہ وزنی مچھلی پھنسنے کی خبر علاقے میں پھیل گئی جس کے بعدمچھلی کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد بازار پہنچ گئی۔

ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ نہروں سے عام طور پر اتنی بڑی مچھلی جال میں نہیں پھنستی۔

علاقائی سطح کی نایاب نسل کی سندھی ترکنڈا مچھلی میں صرف ایک کانٹا ہوتا ہے اور لوگ اسے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔

مزید خبریں :