کھیل
Time 16 جنوری ، 2019

قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے جوہانسبرگ سے پورٹ الزبتھ پہنچ گئی

پاکستان ٹیم آج آرام کرے گی اور کل سے پورٹ الزبتھ میں ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جوہانسبرگ سے پورٹ الزبتھ پہنچ گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی اور کل سے پورٹ الزبتھ میں ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخرزمان، امام الحق، طلعت حسین، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شان مسعود، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان، شاداب خان، محمد عامر، عثمان خان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

مزید خبریں :