دنیا
Time 16 جنوری ، 2019

شام میں اتحادی فورسز پر خودکش حملہ، 4 امریکی فوجیوں سمیت 15 افراد ہلاک

— فوٹو: امریکی میڈیا 

دمشق: شامی شہر منبج میں امریکی اتحادی فورسز پر خودکش حملے میں 4 امریکی فوجی اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

شامی حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم کے مطابق شامی شہر منبج میں امریکی فوجی مرکز کے پاس ریسٹورنٹ کے قریب حملہ آور نے اس وقت خود کو اڑایا جب ریسٹورنٹ میں امریکی فوجیوں سمیت شام کی اپوزیشن فورسز کے جنگجو بڑی تعداد میں موجود تھے۔

خودکش حملے میں 4 امریکی فوجی اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک ہوئے جب کہ متعدد امریکی اہلکاروں سمیت 20 سے زائد زخمی ہیں۔

خودکش حملے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔

دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے منبج میں ہونے والے خودکش حملے میں امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

اس حوالے سے ترک صدر نے کہا کہ خودکش دھماکے کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شام سے انخلاء کے فیصلے پر اثر انداز ہونا ہے، تاہم ترکی داعش کے گرد گھیرا تنگ کرتا رہے گا۔

مزید خبریں :