’10 سال چیلنج‘ میں چھپے حیرت انگیز پیغامات

فوٹو سوشل میڈیا—.

سوشل میڈیا پر ان دنوں ’10 سال چیلنج‘ ٹرینڈ کا چرچا ہے، شوبز ستاروں سمیت کرکٹرز، نامور شخصیات اور عام صارفین بھی اس چیلنج سے لطف اندوز ہورہے ہیں لیکن اس چیلنج کے ذریعے بعض لوگوں کی جانب سے چند اہم پیغامات بھی سامنے آئے ہیں۔

جہاں صارفین نے اپنی 10 برس پرانی تصویر کو حالیہ تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا وہیں چند ایسے بھی صارفین ہیں جنہوں نے اس چیلنج کے ذریعے پوری دنیا کے حالات و واقعات کو بغور دیکھتے ہوئے اہم پیغامات دیے ہیں۔

ہرن کلاریا نامی صارف نے پودے کی ایک چھوٹی جڑ مٹی میں لگاتے وقت کی تصویر اور 10 برس بعد کی تصویر شیئر کی جس میں ننھے پودے کو تناور درخت کی صورت میں دیکھا جاسکتا ہے، صارف نے تصویر شیئر کے ذریعے شجر کاری کا پیغام دیا۔


شاہ نامی صارف نے بھی اس چیلنج کے ذریعے ملک کے بالائی علاقے سوات کی 2009 اور 2019 کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور بتایا کہ جہاں دہشت گردی کا راج تھا اب وہاں امن قائم ہوچکا ہے۔

2019 کی تصویر سے یہ پیغام بھی ملتا ہے کہ امن قائم ہونے کی وجہ سے سیاحت کو فروغ ملا ہے اور سیاح بغیر کسی ڈر خوف کے سوات میں موجود ہیں۔


ایلی نامی صارف نے چیلنج کے ذریعے 10 سال میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی پر توجہ دلوانے کی کوشش کی اور لکھا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ گزشتہ 10 سال کے دوران ہم نے معلوم کو کتنا تباہ کردیا ہے۔

ایلی نے کہا کہ ہمیں احساس ہونا چاہیے کہ ہمارا ماحول تباہ ہورہا ہے اور اسے تبدیل ہونا چاہیے۔ 










ایسے ہی اس چیلنج کے ذریعے لائٹکوائن لائل اکاؤنٹ کے ذریعے عراق، لیبیا، یمن اور شام کی 10 برس پرانی اور حالیہ تصاویر شیئر کی گئیں جس میں ان ممالک کے تباہی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔   


 

مزید خبریں :