کھیل
Time 18 جنوری ، 2019

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے میچز کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کا انکشاف

پاکستان اور بھارت کے میچ کا 150 پانڈز والا ٹکٹ بلیک میں 3 ہزار 800 پاؤنڈز میں آن لائن دستیاب۔ فوٹو: فائل

لندن: کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی آن لائن ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کا اعلان کردیا۔

ورلڈ کپ 2019 کے بعض ٹکٹس 12 ہزار پاؤنڈ سے بھی زائد قیمت پر فروخت ہورہے ہیں جب کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان لارڈز میں کھیلے جانے والے میچ کی کا ٹکٹس ویب سائٹ پر 104 مرتبہ فروخت ہوا۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچ کا 150 پاؤنڈز والا ٹکٹ بلیک میں 12 ہزار پاؤنڈز میں فروخت کے لیے موجود ہے۔

اسی طرح پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے ٹکٹس بھی بلیک میں فروخت ہورہے ہیں، پاک بھارت میچ کا 150 پاؤنڈز والا ٹکٹ بلیک میں 3 ہزار 800 پاؤنڈز میں آئن لائن دستیاب ہے۔

دوسری جانب ورلڈ کپ انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ٹکٹ 'ری سیل' کرنا قانونی طور پر جرم نہیں مگر بلیک کی قیمت قبول نہیں، ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے ہوگا جو 14 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :