پاکستان
Time 18 جنوری ، 2019

وزیراعظم نےعوامی شکایات پر عمل درآمد سے متعلق صوبوں کو احکامات جاری کردیے

فائل فوٹو: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم نےعوامی شکایات پر عمل درآمد سے متعلق صوبوں کو احکامات جاری کردیے۔

وزیراعظم کے سیکریٹری اعظم خان نے صوبوں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں وزیراعظم کی جانب سے شہریوں کے مسائل حل کرنے کو سنجیدگی سے لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ شہریوں کو شکایات کے سلسلے میں ہونے والی تکلیف پر باقاعدہ معذرت کی جائے۔

وزیراعظم نےمزید ہدایت کی کہ تمام حل شدہ شکایات کا ازسر نو جائزہ لیا جائے جب کہ اس حوالے سے ایک ماہ کے اندر جامع رپورٹ جمع کرائی جائے۔

مراسلے کے مطابق وزیراعظم نے اپنے احکامات میں چیف سیکریٹریز کو ایک ماہ میں شکایات سے متعلق سرٹیفیکیٹ دینےکی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :