پاکستان
Time 19 جنوری ، 2019

ترجمان پنجاب حکومت شہباز گِل کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

شہباز گل کے ٹوئٹر پر 48 ہزار کے قریب فالوورز تھے۔ فوٹو: فائل

ٹوئٹر انتظامیہ نے پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گِل کا اکاؤنٹ معطل کر دیا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہباز گل کا اکاؤنٹ پالیسی کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت شہباز گِل کے ٹوئٹر پر 48 ہزار کے قریب فالوورز تھے۔

دوسری جانب شہباز گل کا کہنا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ کسی نے میرا ای میل اکاوںٹ ہیک کر کے پاس ورڈ تبدیل کر دیا ہے۔

قبل ازیں ٹوئٹر انتظامیہ نے حکومت پاکستان کی درخواست پر تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی کا اکاؤنٹ معطل کیا تھا۔

مزید خبریں :