دنیا
Time 20 جنوری ، 2019

میکسیکو آئل پائپ لائن دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 79 ہو گئی

گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ کے بلند شعلے نظر آ رہے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

میکسیکو میں آئل پائپ لائن میں دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 79 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئل پائپ لائن میں دھماکا ریاست ہڈیگلو میں جمعے کی رات اس وقت ہوا جب مقامی افراد کی بڑی تعداد پائپ لائن سے خارج ہونے والے ایندھن کو چوری کرنے میں مصروف تھی۔

حکام کے مطابق دھماکے میں اب تک ہلاک افراد کی تعداد 79 ہو گئی ہے جب کہ 70 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر

زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

میکسیکو کے صدر آندرے مینول لوپز اوبراڈور نے ایندھن چوری کو روکنے کے اقدامات مزید سخت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ میکسیکو میں ایندھن کی چوری کے باعث حکومت کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

مزید خبریں :