پاکستان
Time 20 جنوری ، 2019

میاں چنوں میں خاتون نے ساتھی کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کر دیا

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے واقعہ کے تحقیقات شروع کر دیں۔ فوٹو: فائل

میاں چنوں میں خاتون نے ساتھی کے ساتھ ملکر فائرنگ کر کے شوہر کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ میاں چنوں کے نواحی علاقے نصرت پور کی آبادی پنج کھواں میں پیش آیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ بیوی نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا جب کہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال متنقل کر دی ہے۔