پاکستان
Time 21 جنوری ، 2019

نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے لیکن فیملی کو آگاہ تک نہیں کیا گیا: مریم نواز

نوازشریف کی رپورٹس سے متعلق جیل حکام اور وزارت داخلہ کو لکھا ہے، مریم نواز۔ فوٹو: فائل 

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں لیکن ہماری فیملی کو آگاہ تک نہیں کیا گیا۔

مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور ان کو کل پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یا ہماری فیملی کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا اور میڈیکل بورڈ کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹس بھی ابھی تک نہیں دکھائی گئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی رپورٹس سے متعلق جیل حکام اور وزارت داخلہ کو لکھا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد سے وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

مزید خبریں :