پاکستان
Time 23 جنوری ، 2019

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 63 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی—۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 63 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سےصارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

مزید خبریں :