پاکستان
Time 23 جنوری ، 2019

پی پی کا فوجی عدالتوں کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار

وجی عدالتوں کی معاملے پر وزیر اعظم کو اپوزیشن سربراہان سے رابطہ کرنا چاہیے، خورشید شاہ — فوٹو:فائل  

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کے معاملے پر بنائی گئی حکومت کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کا معاملہ اہم اور حساس نوعیت کا ہے لہٰذا وزیر اعظم کو اپوزیشن سربراہان سے رابطہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے بجائے وزیر اعظم سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کریں۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلزپارٹی نے پارٹی اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ پی پی فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی مخالفت کرے گی۔

اس اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نے کی تھی۔

مزید خبریں :