پاکستان
Time 24 جنوری ، 2019

العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنس: نواز شریف اور نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور نیب کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

دونوں ریفرنسز میں نیب اور نواز شریف کی جانب سے دائر الگ الگ اپیلوں کی سماعت 18 فروری کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے۔

عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں مزید دستاویزات جمع کرانے کی نواز شریف کی متفرق درخواست کی سماعت کے دوران ان کی جانب سے مزید ریکارڈ پیش کرنے کی بھی درخواست منظور کرلی۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 7 سال قید کا حکم دیا تھا۔

نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جب کہ نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کرنے اور العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کو دی گئی سزا بڑھانے کیلئے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

مزید خبریں :