پاکستان
Time 02 فروری ، 2019

نوازشریف نے این آر او لینے کی کوشش کی مگر ناکام رہے: شیخ رشید احمد

اسلام آباد : ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف نے تحریک انصاف کی حکومت سے قومی مصالحتی آرڈیننس (این آر او) لینے کی کوشش کی تھی تاہم وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔

سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کے مطابق نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف چاہتے ہیں کہ اگر انہیں مقدمات سے رہاکر دیا جائے تو وہ بیرون ملک چلے جائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی دولت برآمد کرنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں ۔

وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری جیل جانے کے لئے تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری اور ان کے خاندان کا ملکی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ہے ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ ( ن ) کی گزشتہ حکومت نے قومی دولت بے دردی سے لوٹی اور اس کی قیادت بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث تھی ۔

شیخ رشید نے کہا کہ وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی سی اے) کا بھی حصہ ہیں اور شہباز شریف کا آڈٹ کریں گے ۔

ایک سوال پر، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورحکومت کے دوران محکمہ ریلوے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لئے پاکستان آسکتے ہیں ۔

مزید خبریں :