جاپان کے ریستوران میں چاکلیٹ کھانے والی مچھلی متعارف

ٹوکیو : جاپان میں ایک عام سْوشی ریستوران کے گاہک چاکلیٹ پر پلنے والی یلو ٹیل مچھلی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

اس ریستوران پر چین کی منتظم کمپنی کْورا کارپوریشن نے یلو ٹیل مچھلی سے بنی ہوئی سْوشی پیش کرنا شروع کی ہے جس کی مغربی جاپان کے صوبے ایہیمے کے ایک فارم میں پرورش کی گئی ہے۔

صوبے کی حکومت اور سمندری خوراک کی تجارت کرنے والی ایک مقامی کمپنی نے مچھلی کی خوراک میں چاکلیٹ شامل کرنے کا طریقہ بنایا ہے۔

چاکلیٹ میں پولی فینول نام کا ایک مادہ ہوتا ہے جس سے تکسید کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس سے تازہ قتلے کی رنگت کو معمول سے زیادہ دیر تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

ٹوکیو میں اس یلو ٹیل مچھلی کو کھانے والے افراد کا کہنا تھا کہ اس کا ذائقہ چاکلیٹ کی طرح نہیں ہے تاہم یہ بہت لذیذ ہے اور اس میں زیادہ غذائیت محسوس ہوتی ہے۔پریفیکچر کے حکام اور تجارتی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ رواں ماہ امریکا جائیں گے تاکہ اس سْوشی کی تشہیر کی جا سکے۔

مزید خبریں :