Can't connect right now! retry

پاکستان
04 فروری ، 2019

سابق وزیراعظم نواز شریف کے تمام میڈیکل ٹیسٹ کلیئر قرار

جناح اسپتال بورڈ کی جانب سے نواز شریف کا کیا گیا ٹروپ آئی ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا، اسپتال ذرائع۔ فوٹو: فائل

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے سروسز اسپتال میں ہوئے تمام میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ کلئیر قرار دی گئی ہیں جب کہ اس سے قبل جناح اسپتال بورڈ کی جانب سے کیا گیا ٹروپ آئی ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سروسز اسپتال میں نواز شریف کا ٹروپ آئی ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے جس کا مطلب انہیں ہارٹ اٹیک نہیں ہوا۔ 

نواز شریف کے خون کے نمونے ٹروپ آئی ٹیسٹ کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) بھجوائے گئے تھے جب کہ اس سے قبل جناح اسپتال میں کیا گیا ٹروپ آئی ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بلڈ ٹیسٹ سمیت 'ای سی جی' اور 'یورک ایسڈ' کی بھی تمام رپورٹس کلئیر قرار دی گئی ہیں۔

 پرنسپل سروسز اسپتال محمود ایاز کا کہنا ہے کہ ماہر امراض دل آج نواز شریف کا چیک اپ کریں گے، کارڈیالوجسٹ نے اب تک ان کی انجیو گرافی تجویز نہیں کی۔

محمود ایاز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کی کوئی تجویز پیش ہوئی نہ ہی ایسی کوئی بات ہوئی، ان کے مرض کی علامات دیکھتے ہوئے ٹیسٹ اور ادویات تجویز کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کو ڈاکٹروں کی ہدایت پر ہفتے کے روز کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ ہوئے۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM