Can't connect right now! retry

دلچسپ و عجیب
04 فروری ، 2019

گوگل نے 27 سالہ بھارتی گلوکارہ کو 158 سال کا بنا دیا

گوگل سنندا شرما کی یہ عمر سرچ بار پر گلوکارہ کی عمر معلوم کرنے پر  بتانا ہے۔ فائل: فوٹو 

بیماریوں کے علاج اور انسانوں کو میسر سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے سائنسدانوں کو اس بات کا پختہ یقین ہے کہ انسان کی اوسط عمر 150 سے 200 سال ہوجائے گی۔

اس سے پہلے کہ سائنسدان انسانی عمر بڑھانے کا راز جان پائیں، گوگل نے شاید یہ راز جان لیا ہے جس کا واضح ثبوت بھارتی گلوکارہ سنندا شرما ہیں جو گوگل کی نظر میں 158 سال کی ہیں۔

گوگل سنندا شرما کی یہ عمر سرچ بار پر گلوکارہ کی عمر معلوم کرنے پر دکھاتا ہے۔

سنندا شرما کا تعلق بھارتی پنجاب کے شہر فتح گڑھ سے ہے اور وہ 1992 میں پیدا ہوئیں تھیں۔ اگر اُن کی اصل عمر دیکھی جائے تو وہ لگ بھگ 27 سال بنتی ہے لیکن گوگل نے انہیں 158 سال کا قرار دے رکھا ہے حالانکہ بھارت میں اوسط عمر ساڑھے 68 سال کے لگ بھگ ہے۔

گلوکارہ سنندا شرما نے حال ہی میں بالی ووڈ فلم ’لکا چھپی‘ کا ریمکس گانا گایا جسے سننے والوں نے بے حد پسند کیا ہے۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM