پاکستان
Time 04 فروری ، 2019

نواز شریف کے سارے ٹیسٹ کلیئر، سارے بہانے ملک سے باہر جانے کے ہیں: فیاض چوہان


وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے سارے ٹیسٹ کلیئر ہیں اور یہ سارے بہانے ملک سے باہر جانے کے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو میڈیکل بورڈ کی ہدایت پر لاہور کے سروسز اسپتال لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ لیے گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ٹروپ آئی اور بلڈ ٹیسٹ سمیت 'ای سی جی' اور 'یورک ایسڈ' کی بھی تمام رپورٹس کلئیر قرار دی گئی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف کے تمام ٹیسٹ کی رپورٹس ٹھیک آ رہی ہیں، یہ سارے بہانے صرف ملک سے باہر جانے کے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے متعلق سوال پر صوبائی وزیر نے کہا کہ انہوں نے مخالفین کو کبھی گالی نہیں دی، بلاول بھٹو، سعید غنی کی زبان بھی تو دیکھیں۔

مزید خبریں :