فیس بک پر بھی غلطی سے بھیجے گئے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی سہولت دستیاب

اَن سینڈ فیچر کی مدد سے صارفین کو آسانی ہوگی کہ وہ غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرسکیں—. فوٹو فائل

واٹس ایپ پر اگر غلطی سے کسی کو کوئی پیغام بھیج دیا جائے یا پھر پیغام بھیجتے ہوئے لکھنے میں غلطی ہوجائے تو اسے حذف کرنے کے لیے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر کی سہولت مہیا کی گئی ہے، بالکل اسی طرح  فیس بک میں بھی ’اَن سینڈ‘ فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے، جس سے غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو حذف کیا جاسکتا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے نیا ’اَن سینڈ‘ فیچر متعارف کروایا ہے، جس سے صارفین کو آسانی ہوگی کہ وہ غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرسکیں۔

اس نئی اَپ ڈیٹ کے بعد جب صارف غلطی سے کوئی پیغام بھیج دے گا یا پیغام بھیجتے ہوئے کوئی غلطی کردے گا تو اُس پیغام پر کلک کرنے پر ’Remove for everyone‘ کا آپشن نمایاں ہوگا اور پھر remove یعنی ڈیلیٹ کرنے کا پوچھا جائے گا اور جب صارف ریموو پر کلک کرے گا تو پیغام حذف ہوجائے گا۔

فیس بک کا اَن سینڈ فیچر—. فوٹو فیس بک

فیس بک کمپنی کے مطابق یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ فونز میں میسنجر ایپ کے نئے ورژن میں فراہم کیا گیا ہے۔  

تاہم غلط پیغام کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے صرف 10 منٹ کا وقت دیا گیا ہے اور 10 منٹ کے بعد صارف اپنا پیغام حذف نہیں کرسکے گا۔

تاہم ممکن ہے کہ فیس بک کا اَن سینڈ فیچر انسٹاگرام کی طرح ہوگا یعنی پیغام مٹانے کے بعد ڈیلیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن ظاہر نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :