پاکستان
Time 06 فروری ، 2019

علیم خان کی گرفتاری کے بعد عثمان بزدار پنجاب حکومت کیسے چلائیں گے: محمد زبیر

پاکستان میں سیاست کی ساکھ برقرار رکھنے کیلیے وزیراعظم عمران خان پر بڑی ذمے داری ہے، رہنما (ن) لیگ۔ فوٹو: فائل

کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ علیم خان کے بند ہونے کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب حکومت کیسے چلائیں گے۔

نیب کی جانب سے پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کی گرفتاری پر جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نیب کی آج کی پیش رفت مثبت ہے، پاکستان میں سیاست کی ساکھ برقرار رکھنے کیلیے وزیراعظم عمران خان پر بڑی ذمے داری ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار علیم خان کی گرفتاری کے بعد اپنے صوبے کے انتظامات کس طرح چلائیں گے۔

محمد زبیر نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اُن وزراء سے استعفے طلب کریں جن پر نیب کیسز ہیں۔

مزید خبریں :