پاکستان
Time 06 فروری ، 2019

پاکستانی آرٹسٹ کا عمران خان کو کیلیگرافی کے فن پارے کا تحفہ

— فوٹو: عمران خان آفیشل 

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے اسلامی کیلیگرافی کی ماہر سونیا نے ملاقات کی  اور انہیں اپنا فن پارہ پیش کیا۔

سونیا کا تیارہ کردہ فن پارے میں قومی ترانے کو اس انداز سے لکھا گیا ہے کہ وہ عمران خان کی تصویر دکھتا ہے۔

کیلیگرافی کے اس منفرد فن پارے میں وزیراعظم عمران خان کی سر والے حصے پر ماہرانہ انداز میں قومی ترانہ درج کیا گیا ہے۔ 


کیلی گرافی میں سونیا کی مہارت سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی اور انہوں نے سوشل میڈیا کے توسط سے ہی وزیر اعظم سے ملاقات کی درخواست کی جس کے لیے وہ خصوصی طور پر قطر سے پاکستان آئی ہیں۔

ملاقات میں سونیا کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی سیاسی جدوجہد اور وژن سے متاثر ہیں اور نئے پاکستان کے تشخص کو عالمی طور پر اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

وزیر اعظم نے منفرد تحفے پر خاتون سونیا کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 


ماہر کیلیگرافی سونیا کے مطابق انہیں اس تخلیقی کام میں 8 سے 10 گھنٹے لگے اور وہ یہ فن پارہ وزیراعظم عمران خان کو دورہ قطر میں ہی دینا چاہتی تھیں لیکن وہاں ان کی ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔ 

مزید خبریں :